ہندوستانی طلبا کے لیے برطانوی ویزا نظام پر اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

ہندوستانی طلبا کے لیے برطانوی ویزا نظام پر اعتراض

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دورہ ہند سے قبل لارڈ سوراج پال نے جو 2سرکردہ برطانوی یونیورسٹیوں کے چانسلر ہیں حکومت کے نئے ویزا نظام پر سخت نکتہ چینی کی ہے جو برطانیہ آنے والے ہندوستانی طالب علموں کی تعداد میں ایک قابل لحاظ کمی کا باعث بنا ہے ۔ برطانوی بارڈر ایجنسی کے مطابق 2010ء میں ہندوستان سے جاری ہونے والے طلبہ کے ویزوں کی تعداد41 ہزار تھی جو 2011ء میں گھٹ کر 32ہزار ہو گئی اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے ہندوستانی طالب علموں کی تعداد میں مزید کمی ہو سکتی ہے ۔ جب اپریل 2012ء سے سخت قواعد نافذ العمل ہو جائیں گے ۔ اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پال نے جو ولور ہپمٹن اور ویسٹ منسٹر یونیورسٹیوں کے چانسلر ہیں کہاکہ حکومت کو مجموعی ترک وطن کی تعداد سے بین الاقوامی طلبہ کو حذف کرنا چاہئے اور انہیں برطانیہ میں ان کی تعلیم کے بعد دو برسوں کے کلئے کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے تاکہ دنیا کو یہ دکھایا جاسکے کہ برطانیہ تمام ممالک کے حقیقی سخت کام کرنے والے بیرونی طلبہ کیلئے کھلا ہے ۔

Lord Swraj Paul hits out at UK's new student immigration visa system

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں