ڈرون حملوں کا دفاع - سی۔آئی۔اے سربراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

ڈرون حملوں کا دفاع - سی۔آئی۔اے سربراہ

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے نامزد سربراہ جان برینن نے امریکی ڈرون حملوں کے پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ اسے آخری حربے کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے ۔ وہ سینٹ کی انٹلی جنس کمیٹی سے اپنے عہدہ کی توثیق کیلئے منعقدہ اجلاس میں شرکاء کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈیموکریٹ سنیٹرز نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ واشنگٹن انتظامیہ کو اپنی ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی کے حوالے سے کانگریس اور امریکی عوام کو بہتر انداز سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ سی آئی اے ڈائرکٹر کے عہدہ کیلئے صدر اوباما کے نامزد کردہ جان برینن نے ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ حملے "آخری حربہ" کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ سماعت کے دوران برینن سے ڈرون حملوں کے علاوہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور تفتیش کے دوران استعمال کئے جانے والے طریقوں سے بھی سوالات کئے گئے ۔ برینن نے کہاکہ وہ ماضی میں تفتیش کے دوران سخت اقدامات کی مخالفت کر چکے ہیں ۔

CIA director nominee John Brennan defends killer drone attacks as necessary to save lives

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں