EU leaders agree on seven-year budget deal
یوروپی یونین کے  طویل المدتی بجٹ کے  حوالہ سے  2روزہ اہم اجلاس کے  پہلے  دن 27رکنی یونین کے  رہنما کسی نتیجہ پر نہیں  پہنچ سکے ۔ بلجیم کے  وزیراعظم نے  کہاکہ اجلاس مزید کئی گھنٹے  جاری رہ سکتا ہے ۔ اجلاس جمعرات کو 5گھنٹے  تاریخ سے  شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت یوروپی کونسل کے  صدر ہیرمان فان رومپوئے  کر رہے  ہیں ۔ جنہوں  نے  ابتداء میں  قطعی سمجھوتہ کے  بارے  میں  اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ ایسا کرنا پڑے  گا تاہم انہوں  نے  یہ بھی کہا کہ ابھی ایسا ہوا نہیں  ہے ۔ بہرحال اجلاس کے  اختتام تک رہنماؤں  کے  درمیان آئندہ 7 برس کے  بجٹ پر کوئی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں  دے  رہا ہے  جبکہ بلجیم کے  وزیراعظم الیوڈی روپو نے  کہاکہ یہ بات چیت مزید کئی گھنٹے  جاری رہ سکتی ہے ۔ قبل ازیں  گذشتہ برس نومبر میں  منعقدہ اجلاس رکن ریاستوں  کے  درمیان بجٹ کے  حجم پر اختلافات کی وجہہ سے  ناکام رہا تھا۔ رواں  اجلاس کے  بارے  میں  قیاس آرائیاں  پہلے  سے  ہی جاری تھیں  کہ یہ مشکل رہے  گا۔ اس مشکل کا اندازہ اس بات سے  بھی لگایا جاسکتا ہے  کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں  نے  بروسلز آمدی پر ہی کہہ دیا تھاکہ وہ بجٹ میں  تخفیف کے  مطالبہ سے  پیچھے  نہیں  ہٹیں  گے ۔ 
 

 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں