بابری مسجد معاملہ - سی۔بی۔آئی کی سستی اور لاپروائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

بابری مسجد معاملہ - سی۔بی۔آئی کی سستی اور لاپروائی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایودھیا میں بابری مسجد انہدام معاملے کی رائے بریلی کی عدالت میں چل رہی سنوائی کو لے کر سی بی آئی پر "ست اور لاپرواہ" ہونے کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ سے گوا ہوں کی پیشی میں تیزی لانے کے لئے جانچ ایجنسی کو حکم دینے کی اپیل کی ہے ۔ بورڈ کے صدر محمد رابع حسن ندوی کی جانب سے حال ہی میں وزیراعظم کو ایک مکتوب بھیجا گیا ہے ۔ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان عبدالرحیم قریشی نے اس بارے میں کہا "رائے بریلی میں چل رہے معاملے کو لے کر سی بی آئی سست روی سے کام کر رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ اسے کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ ایسے میں ہم نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ سی بی آئی کی ہدایت دیں کہ عدالت میں گوا ہوں کی پیشی میں تیزی لائی جائے تاکہ معاملے میں انصاف ہو سکے "۔ انہوں نے کہا"سی بی آئی نے اب تک صرف 34گواہ ہی پیش کئے ہیں اور اس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ معاملے کو صحیح انجام تک پہنچانے کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے ۔ ہم اس میں وزیراعظم کا دخل چاہتے ہیں ۔ بورڈ کی جانب سے اسی ماہ کی 5فروری کو وزیراعظم کو خط لکھا گیا ہے ۔ بورڈ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی اس خط کا کوئی جواب نہیں آیا ہے ۔ پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے منموہن سنگھ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے "رائے بریلی کی عدالت میں چل رہے معاملے میں سی بی آئی کی رفتار بہت دھیمی ہے ایسا لگتا ہے کہ اسے اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ بے پرواہ بنی ہوئی ... ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ سی بی آئی کو سبھی فہرست وار گوا ہوں کو تیزی سے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے "۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے بھی معاملے میں سست رفتاری اور سی بی آئی کے کچھ الفاظ کو لے کر جانچ ایجنسی کی سرزنش کی تھی۔ ادھر آئندہ 22,23 اور 24مارچ کو پرسنل لاء بورڈ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ اجین میں ہورہی ہے ۔ اس میں بابری مسجد معاملے کی سماعت پر بحث کی جائے گی۔ قریشی نے کہا "اجین میں کئی ایشوز پر بات چیت ہو گی اور اس میں بابری مسجد کا معاملہ بھی اہم ہے ۔ میٹنگ میں اس معاملے پر بورڈ ضرورغور کرے گا"۔

CBI carelessness in babri mosque case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں