ہیلی کاپٹر سودا جانچ - برطانیہ کے تعاون کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

ہیلی کاپٹر سودا جانچ - برطانیہ کے تعاون کی پیشکش

ایک طرف جہاں وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے دوران ہیلی کاپٹر کے سودے میں بدعنوانی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ نئی دہلی میں ہندوستان کے دورے پر آئے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاکہ انہوں نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے متعلق اگستا ویسٹ لینڈ معاہدہ میں رشوت دہی کے جو غیر اخلاقی الزامات عائد کئے گئے ہیں ان پر اپنی تشویش سے کیمرون کو آگاہ کر دیا ہے ۔ ہندوستانی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے یہ سراغ لگانے کیلئے کہ کیا 12وی وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کے 35کروڑروپئے سے زائد کے معاہدہ میں بدعنوانی کا ارتکاف کیا گیا ہے ۔ برطانیہ سے تعاون مانگاہے ۔ جس کے جواب میں کیمرون نے ہیلی کاپٹر کے معاملہ میں ہندوستان کو بھرپور تعاون دینے کی یقین دہائی کرائی۔ دوسری طرف ہیلی کاپٹر کے سودے میں گڑبڑی کے معاملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے بھی کہا کہ برطانیہ میں انتہائی سخت انسداد رشوت ستانی قوانین میں سے ایک میں ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت ہند نے رشوت کے الزامات کی وجہہ سے پہلے ہی اس سودے کو معطل کر کے اس کی منسوخی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

Britain offers help in chopper scam probe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں