ایمنسٹی - بنگلہ دیش میں صحافیوں پر حملوں میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

ایمنسٹی - بنگلہ دیش میں صحافیوں پر حملوں میں اضافہ

صحافیوں اور میڈیا ورکرس پر بڑھتے ہوئے حالیہ پر تشدد حملوں بشمول بنگلہ دیش میں بلاگر کے قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش کے جنگی جرائم ٹریبونل پر تبصرہ کرنے والے افراد کے بہتر تحفظ کی فوری ضرورت ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بنگلہ دیشی محقق عباس فیض نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جنگی جرائم ٹربیونل کے فیصلوں پر رائے دینے والوں کا انتقام کے خطرہ سے تحفظ کریں تاکہ وہ کسی خوف کے بغیر آزادی اظہار کے اپنے حق استعمال کرنے کے قابل رہیں ۔ 15 فروری کو احمد راجب حیدر کو دارلحکومت ڈھاکہ میں ان کے گھر میں گھس کر بری طرح پیٹ پیٹ کر اور چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ حیدر ایک مشہور بلاگر ہیں اور وہ اپوزیشن سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے نقاد ہیں اور اس جماعت کے ایک سینئر قائد کو جنگی جرائم ٹریبونل کے مقدمہ میں قصوروار قرار دیا گیا ہے اور جماعت کے دیگر 7 قائدین جنگی جرائم کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ احمد راجب حیدر کے قتل کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ جماعت اسلامی نے قتل کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اس کا کوئی رول نہیں ہے ۔

Attacks on journalists rise in Bangladesh: Amnesty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں