84 سالہ قدیم گستاخِ رسول مقدمہ کی سماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

84 سالہ قدیم گستاخِ رسول مقدمہ کی سماعت

ایک پاکستانی عدالت نے ایک 84 سالہ قدیم مقدمہ کے دوبارہ کھلنے کی اپیل دائر کردہ درخواست پر سماعت شروع کردی ہے ۔ یہ مقدمہ راج پال نامی ایک ہندو ادیب کے قتل کے لیے غازی الہام الدین کو برطانوی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سزائے موت سے متعلق ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا باندیال نے کل اس درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کے دلائل لسماعت کئے اور مقدمہ 14 مارچ تک ملتوی کردیا ۔ الہام الدین نے شان اقدس صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے پر راج پال کو قتل کردیا تھا اور 1929ء میں لاہور ہائیکورٹ کے برطانوی ججوں نے انھیں سزائے موت سنائی تھی تحفظ عدلیہ کمیٹی کے امتیاز رشید قریشی نے اس کیس کو دوبارہ کھلنے اور الہام الدین کا وقار بھال کرنے کے لیے یہ درخواست دائر کی ہے ۔ قریشی کے وکیل فاروق حسن نے استدلال کیا کہ راج پال نے اپنی کتاب میں گستاخانہ مواد شامل کیا تھا اور اس نے اپنے قتل کی دعوت دی تھی ۔ انہوں نے کہا "غازی الہام الدین کو راج پال سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں تھی اور انہوں نے صرف ایک سچے مسلمان کی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت پر یہ اقدام کیا تھا ۔ حسن نے عدالت سے گزارش کی کہ وہ نظر ثانی کے اصول کو بروئے کار لاتے ہوئے اس معاملہ کی یکسوئی کریں اور حکام و ہدایت دیں کہ وہ سرکاری ایوارڈس عطا کرنے میں الہام الدین کا وقار بحال کریں ۔

Pak court reopens 84-yr-old blasphemy case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں