ریاستی قانون ساز کونسل - 6 نشستوں کیلیے آج رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

ریاستی قانون ساز کونسل - 6 نشستوں کیلیے آج رائے دہی

ریاستی قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں کے انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ دو سال میں ایک مرتبہ اساتذہ کی تین اور گریجویٹس کی تین نشستوں کے لیے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں ، جو 14 اضلاع پر محیط ہیں ۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر بھنورلال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبح 8 بجے رائے دہی کا آغاز ہوگا ، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ 25 فروری کو صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا ۔ بھنورلال نے مزید بتایا کہ گریجویٹس کی تین نشستوں کے لیے 65 امیدوار میدان میں ہیں ، جب کہ ایک آزاد امیدوار کا انتقال ہوگیا ۔ اساتذہ کی تین نشستوں کے لیے 19 امیدوار میدان میں ہیں ۔ انتخابات میں 6 لاکھ 32 ہزار رائے دہندے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ، جن میں گریجویٹس نشستوں کے 5 لاکھ 76 ہزار 964 اور اساتذہ نشستوں کے 55 رائے دہندے شامل ہیں ۔
گریجویٹس نشستوں میں مشرقی و مغربی گوداوری ، کرشنا ، گنٹور اور میدک نظام آباد ، عادل آباد ، کریم نگر کی نشستیں شامل ہیں ۔ اسی طرح اساتذہ نشستوں میں سریکا کلم ، وجیانگرم ، وشاکھاپٹنم ، ورنگل ، کھمم ، نلگنڈہ اور میدک ، نظام آباد عادل آباد ، کریم نگر کی نشستیں شامل ہیں ۔

All set for 6-seats MLC elections on Thursday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں