انڈونیشیا کے صوبے آچے میں اخلاقی اقدار کا نفاذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

انڈونیشیا کے صوبے آچے میں اخلاقی اقدار کا نفاذ

انڈونیشیاء کے صوبہ "آچے" جہاں شریعت کے قوانین عائدہیں ۔ مذہبی پولیس نے بدکاری،جوا،چست کپڑے پہننے اورمغربی طرزکے بال کٹوانے کی ممانعت کر دی ہے اب سڑکوں پرسفرکرنے والی خواتین مردوں کی طرح پاؤں پھیلا کرموٹرسائیکل پرنہیں بیٹھ سکیں گی۔ ان نئے ضابطوں کوبڑے پیمانے پرنکتے چینی کاہدف بنایا گیا ہے،جب کہ سرگرم کارکنوں کے مطابق یہ امتیازی نوعیت کے قوانین ہیں جنھیں اسلامی بتایاجا رہا ہے ۔ جن کے باعث انڈونیشاء کے معتدل اقداروالے معاشرے کی شہرت کودھکا پہنچنے کاخطرہ لاحق ہے اس وقت آچے کے لوک سماوانامی قصبے میں اخلاقی اقدارکے نفاذ کاکام جاری ہے ۔ قصبے کے مے ئرسعیدی یحے ی نے کہاکہ اخلاقیات کامقامی نظام بربادہوتاجا رہا ہے،اوریہ بات مناسب نہیں کہ خواتین موٹرسائیکلوں پرمردوں کی طرح بیٹھ کرسفرکریں ۔ مذہبی رہنماؤں نے اس نئے ضابطے کی حمایت کا اظہارکیا ہے ۔ تاہم،خواتین کے گروپوں نے اسے ناسمجھی پرمبنی اورامتیازی نوعیت کا اقراردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مذہب اوراخلاقیات کے نام پربننے والے مقامی قوانین پربر ے اثرات ڈالے ہیں ۔

women bans from straddling motorcycles in Indonesia's province of Aceh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں