ANP leader Basheer Khan Umarzai among twelve injured in Charsadda blast
عوامی نیشنل پارٹی کے قائدبشیرخاں عمرزئی اوردیگر13افراداس وقت زخمی ہو گئے جب پاکستان کے شمالی مغرب میں ایک سڑک بم کے ساتھ ان کے قافلہ کونشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے یہ بات کہی ۔ عمرزئی ایک کورٹ کامپلکس کوجا رہے تھے ۔ جب ان کے موٹرکے قافلے کوخیبر۔ پختونخواہ کے چارسدہ ضلع کے خان گڑھی علاقے میں بم سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملہ میں عمرزئی ان کے فرزندشکیل عمربشیرزئی اورایک درجن دیگرافرادزخمی ہو گئے پویس عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ زخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہاسپٹل کولے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے کہاکہ وہ خطرہ سے باہرہیں ۔ پولیس عہدیداروں نے کہاکہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا گیا۔ پولیس ملازمین نے علاقے کامحاصرہ کر لیا اورایک تلاشی کاروائی شروع کر دی۔ لیکن وہ کسی گرفتاری سے قاصر رہے ۔ کسی گروپ نے بم دھماکہ کی ذمہ داری کادعویٰ نہیں کیا ہے حالانکہ ایسے حملوں کے لئے عام طورپرتحریک طالبان پاکستان کوموردالزام ٹھہرایا جاتا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں