حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف جدوجہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف جدوجہد

بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے اضلاع کی ابتدائی مجالس اتحادالمسلمین کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے حقوق و مفادات کی تکمیل کیلئے اور ریاستی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں و مظالم کو روکنے بالخصوص برقی شرح میں اضافہ کے خلاف جدوجہد کریں ۔ یہ امتحان کا وقت ہے اور مشکل حالات میں جمہوری مقابلہ سیاسی زندگی میں جدوجہد کا نام ہے ۔ صدر مجلس نے ریاست کے تینوں علاقوں ، تلنگانہ ، آندھرا اور رائلسیما کے علا ہو پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا، کرناٹک کی ابتدائی مجالس اتحاد المسلمین کے صدور، معتمدین، سرگرم کارکنوں کے اجلاس سے دارالسلام میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی حکومت عوام دشمن ہے ۔ سماج کے تمام طبقات بشمول ریڈی، دلت اور مسلمان اس کے مخالف ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2004ء میں ہم نے کانگریس کی حمایت کی تھی جس کے نتیجہ میں تلگودیشم اور بی جے پی کے اتحاد کو شکست ہوئی اور کانگریس کو اقتدار حاصل ہوا۔ انہوں نے برقی شرح میں اضافہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام اسے برداشت نہیں کریں گے ۔ صدر مجلس نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت بی جے پی کا ساتھ دے رہی ہے ۔ 2009ء کے انتخابات میں بی جے پی اور تلگودیشم میں درپردہ اتحاد ہوا۔ اب بی جے پی اپنے و وٹ کانگریس کو منتقل کرے گی حالانکہ آندھراپردیش میں بی جے پی کا کوئی اثر نہیں ہے ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہاکہ اس حکومت کی برقراری غیر یقینی ہے اس لئے انتخابات کیلے تیار رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ تلنگانہ پر ہم اپنا موقف واضح کر چکے ہیں ۔ ہم متحدہ آندھراپردیش کے حامی ہیں اگر ریاست کی تقسیم ضروری ہوتو پھر رائل تلنگانہ تشکیل دیاج ائے ۔ انہوں نے کہاکہ مجلس اتحاد المسلمین شہر اور اضلاع میں انتخابی مقابلہ کرے گی اور اپنی سیاسی طاقت میں اضافہ کرے گی کیونکہ ہم کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے ۔

we will fight for govt policies against common man

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں