عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو دانی کے امتحانات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو دانی کے امتحانات

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات اردو دانی، زبان دانی، اردو انشاء کے آج دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف 83 مراکز کے ساتھ آندھراپردیش کے مختلف اضلاع میں 47 مقامات پر دیگر ریاستوں بیدر( کرناٹک)، بسوا کلیان، چٹگیہ میسور میں 6مراکز، منھلی، بلاسپور، راجندر گاؤں ، چھتیس گڑھ میں 11مراکز پر منعقد ہوا۔ ان امتحانات میں جملہ 12,270 امیدواروں نے شرکت کی جن میں حیدرآباد! سکندرآباد میں 7616 امیدوار، آندھراپردیش میں 3549، دیگر ریاستوں میں سینکڑوں امیدواروں نے شرکت کی۔ جناب محمد حبیب الرحمن انچارج سکشن اردو امتحانات کے بموجب ان امتحانات کے ذریعہ نئی نسل کو اردو زبان سے بنیادی طورپر واقف کیا جاتا ہے اور اس میں غیر اردو داں طبقہ کے افراد بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ آج جناب مجتبی حسین ممتاز طنز و مزاح نگار نے ان امتحانات کے مراکز کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات میں بتایا کہ اردو کی بقاء کیلے عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ایک طویل عرصہ سے رضاکارانہ طورپر جو کام ہورہا ہے وہ لائق ستائش ہے ۔ اردو دوالوں کو اپنے بل بوتے پر اپنی زبان کی حفاظت کرنا ہے ۔ مختلف مراکز پر اس ٹرسٹ کی جانب سے جو کام ہورہا ہے وہ نہایت منظم اور مستحکم ہے ۔ انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب مسعود علی نے اپنے تاثرات میں کہاکہ ان امتحانات اور ٹرسٹ کی کاوشوں پر مسرت ہوتی ہے ۔ اردو کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے ۔ ڈاکٹر موسی اقبال چیرمین بورڈ آف اسٹیڈیز نے امتحانی مراکز کا معائنہ کرنے کے بعد کہاکہ روزنامہ سیاست کا یہ مستحسن اقدام ہے جس سے اردو کی نشو ونما ہو گی۔ ڈاکٹر ایوب حیدری نے کہاکہ اردو زندہ زبان ہے جس کا مستقبل روشن ہے ۔ محمد برکت علی کی رہنمائی میں شیخ نظام الدین لائق اور محمد اسماعیل خان لکچر ر نظام کالج نے اپنے تاثرات میں کہاکہ اردو کی شمع ابھی روشن ہے ۔ یہ نونہال یقینا مستقبل کے ادیب، شعراء اور محقق ثابت ہوں گے ۔

Abid Ali Khan educational trust urdu exams

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں