دہلی - گیارہ فیصد رائے دہندگان فرضی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

دہلی - گیارہ فیصد رائے دہندگان فرضی

دہلی الیکشن کے دفتر بوتھ لیول افسران کی طرف سے پہلی بار گھر گھر جا کر و وٹر لسٹ کے ملاپ کیلئے چلائے گئے خصوصی سروے کے بعد سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ دہلی کے چیف الیکشن آفسر وجئے دیو کے مطابق گذشتہ سال دسمبر میں کئے گئے سروے میں پتہ چلا کہ دارالحکومت کے 12,26,0341 و وٹروں میں سے 14,78,288 (11فیصد) و وٹ فرضی ہیں ۔ ان فرضی و وٹروں کی جانچ میں پتہ چلا کہ ان میں سے 78217 رائے دہندگان مرچکے ہیں جبکہ 660407 و وٹر اس پتے پر پائے ہی نہیں گئے ۔ جہاں کی تفصیلات انہوں نے و وٹر لسٹ میں لکھا رکھی ہے ۔ ان کے علاوہ 30157 و وٹروں کے ملتے جلتے نام پائے گئے جو اصل میں فرضی ہیں ۔ الیکشن دفتر کے سروے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرے ہوئیل اور فرضی و وٹروں کے نام نہ صرف و وٹر لسٹ میں درج ہیں بلکہ گذشتہ کچھ برسوں میں دہلی میں ہونے والے انتخابات میں انہوں نے و وٹنگ بھی کی ہے ۔

Nearly 11 percent of voters in the national capital are fake - Chief Electoral Officer of Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں