اترپردیش حکومت کے تعمیری منصوبے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

اترپردیش حکومت کے تعمیری منصوبے

ترقی اور زرخیری کے معاملے میں اس وقت اترپردیش سب سے بہتر مقام پر ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اترپردیش حکومت کافی اضافی سہولتیں دینے کیلئے تیار ہے ۔ آج اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے یہاں اتر پردیش کی نئی صنعتی پالیسی کا اجرا کیا۔ یہاں ہوٹل جے پی پیلس میں جاری 3روزہ گلوبل پارٹنرشپ بجٹ 2013ء میں بہ حیثیت مہمان خضوصی اپنے خصوصی خطاب میں اکھلیش یادو نے کہاکہ اترپردیش میں منعقد ہونے والی یہ سمٹ ہندوستان میں اقتصادی ترقی کو نیارخ دے گی۔ انہوں نے ریاست کی سڑکوں کی حالت میں بہتری لانے کیلئے 23ہزار کروڑروپئے کا پیکیج کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے لکھنو اور آگرہ کو جوڑنے والی نئی ایکسپریس وے اور سبھی ضلع ہیڈ کوارٹرس کو جوڑنے والی 4 لین والی ریاستی شاہراہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس موقع پر ورلڈ بینک‘ آئی ایم ایف‘ امریکہ‘ ترکی‘ جاپان‘ چین‘ بحرین‘ مالدیپ‘ سو ویت روس‘ ملیشیا وغیرہ تقریباً42 ممالک کے 1000 مندوبین موجود تھے ۔ جن میں کمپنیوں و بینکوں کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔

uttar pradesh govt constructive plans for the state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں