مجلسی قائدین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

مجلسی قائدین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ

متنگی مسجد کی شہادت کے خلاف احتجاج کے مقدمہ میں آج بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین‘ جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی اور دیگر چار مجلسی ارکان اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری‘ جناب محمد ممتاز احمدخان‘ جناب محمدمقتدا افسر خان اور جناب محمد معظم خان کے خلاف سنگاریڈی کورٹ میں سنگین دفعات کے تحت چارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے ۔ ان تمام کے خلاف الزامات وضع کرنے کے بعد انہیں کیس کی چارج شیٹ حوالے کر دی گئی اور مجسٹریٹ ناگا ماروتی دیوی نے مقدمہ کی آئندہ تاریخ8!فروری کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ متنگی مسجد کے مقدمہ میں جملہ 30افراد کو ملزم بنایا گیا تھا اس مقدمہ سے صدر مجلس اور 5 ارکان اسمبلی یعنی 6افرا کے مقدمہ کو علیحدہ کر دیا گیا اس مقدمہ کی علیحدہ سماعت ہو گی اور ان تمام پر آج فرد جرم عائد کر دیا گیا۔ جو فرد جرم عائد کیا گیا ہے ان میں قائدین اور دیگر افراد کے تقریباً 8دفعات کے تحت الزامات وضع کئے گئے ہیں ۔ ان میں دفعہ 147 یعنی فساد پھیلانا‘ دفعہ 153(A)دو گروپس کے درمیان دشمنی پیدا کرنا‘296 مذہبی کاز کیلے جمع افراد میں اضطراب پیدا کرنا‘ 295(A) دیگر مذاہب کی بے عزتی کرنا‘ 186 عہدیداروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنا‘ 341 غلط طریقہ سے رکاوٹ پیدا کرنا‘504 اور IPC 506 کے تحت بے عزتی کرنا‘ امن کو بگاڑنا اور مجرمانہ حملے کے تحت کسی کو گہرا زخم پہنچانا یا اس زخم کی وجہہ سے کسی کے گذرجانے پر یہ دفعات عائد کئے جاتے ہیں ۔

Charge sheet filed on MiM legislators

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں