تشکیل تلنگانہ تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

تشکیل تلنگانہ تنازعہ

کانگریس کے سینئر قائد و سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر شنکر راؤ نے کہاکہ 26/جنوری کو علیحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل دی جائے گی۔ حلقہ کنٹونمنٹ بورڈ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شنکر راؤ نے کہاکہ علیحدہ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ ہائی کمان تقریباً کرچکی ہے۔ جس کے اشارے انہیں دہلی ذرائع سے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیما۔ آندھرا کے چند قائدین تشکیل تلنگانہ کو روکنے کیلئے سرگرم ہیں اور کانگریس ہائی کمان کو مستعفی ہونے کی دھمکی دے کر بلیک میل کررہے ہیں جب کہ ان کی دھمکیوں کا مرکزی حکومت اور کانگریس ہائی کمان پر کوئی اثر ہونے والا نہیں ہے۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پلم راجو نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی کوئی تیاری نہیں ہے صرف افواہیں ہیں۔ انہوں نے ریاست کو متحد رکھنے مرکزی حکومت اور پارٹی ہائی کمان سے نمائندگی کی ہے۔ واضح رہے کہ ہائی کمان اور مرکزی حکومت تلنگانہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل یہ بیان دے رہے ہیں کہ مرکز نے کبھی یہ نہیں کہاکہ علیحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دی جائے گی۔ مسٹر پلم راجو نے کہاکہ علیحدہ ریاست کی تشکیل کی افواہیں بے بنیاد ہیں متحدہ آندھراپردیش میں ہی تینوں علاقوں کی ترقی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں