اکبر اویسی کو جیل میں خصوصی موقف کا عدالتی حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

اکبر اویسی کو جیل میں خصوصی موقف کا عدالتی حکم

قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کو جیل میں Aکلاس سہولتیں حاصل ہوں گی۔ ایڈیشنل جوڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نرمل کے اجیش کمار نے آج شام یہ فیصلہ دیا۔ قائد مجلس جنہیں نرمل پولیس نے 8/جنوری کو حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل سے گرفتار کیا تھا وہ 9/جنوری سے عادل آباد ڈسٹرکٹ عدالت میں جوڈیشیل ریمانڈ میں ہیں۔ اپنی گرفتاری کے فوری بعد جیل میں مراعات و خصوصی سہولتوں سے محروم جناب اکبر الدین ایسی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ نرمل کی عدالت میں اپنے اس قانونی حق کی فراہمی کیلئے درخواست پیش کی تھی۔ اس درخواست پر 11/جنوری کو عدالت یں بحث بھی ہوئی اور مجسٹریٹ نے 16 جنوری تک فیصلہ محفوظ کردیاتھا۔ مجسٹریٹ کے اس فیصلہ کیلئے آج دن بھر تجسس بنارہا۔ شام 6:30 بجے مجسٹریٹ نے مجلسی قائد کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئیل انہیں قانون محابس آندھراپردیش 1979ء کے تحت خصوصی سہولتیں و مراعات دینے کا متعلقہ حکام کو حکم دیا۔ اس طرح قائدمجلس کو جیل میں خصوصی سہولتیں اور مر اعات حاصل ہوں گی۔ واضح ہوکہ 9/جنوری سے ان کی جوڈیشیل ریمانڈ کے دوران انہیں جیل کے جس حصہ میں رکھا گیا تھا وہاں کوئی سہولتیں دستیاب نہیں تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں