علی گڑھ مسلم یونیورسٹی - طلبا یونین انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی - طلبا یونین انتخابات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے آج اس کی طلباء تنظیموں کے انتخابات کیلئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے بموجب یہ انتخابات 31/جنوری کو منعقد ہوں گے۔ یہ انتخابات لنگڈو کمیٹی کی سفارشات کے تحت منعقد کئے جارہے ہیں۔ فیکلٹی آف لاء کے پروفیسر محمد شبیر نے جن کو انتخابات کیلئے چیف الکٹورل آفیسر مقرر کیا گیا ہے کہا کہ صرف بونافائیڈ طلبہ کو جو عمر کے رہنمایانہ خطوط کی تکمیل کرتے ہیں انتخابات میں مقابلہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انتخابات میں حصہ لینے والے ریسرچ اسکالرس کیلئے بالائی عمر کی حد 30 سال ہوگی جبکہ پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کرنے والوں کیلئے بالائی عمر کی حد 25 سال ہوگی اور گریجویٹ کیلئے یہ 22 سال مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح پیشہ وارانہ کورسس کی تعلیم حاصل کرنے والوں کیلئے بالائی عمر کی حد 24 سال مقرر کی گئی ہے۔ کسی بھی ایسے طالب علم کو جو فوجداری الزامات کا سامنا کررہا ہے یا اس نے تادیبی کارروائی کا سامنا کیا ہے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں