اس موقع پر انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے گذشتہ برسوں میں کارکردگی اور حصولیابیوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ انہوں نے دہلی کو بہترین شہر بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 16/دسمبر کو دارالحکومت میں ہوئی اجتماعی آبروریزی کی واردات تاریخ پر بدنما داغ ہے ، ان کی حکومت نے مرکزی حکومت کو یہ احساس کرایا ہے کہ دہلی پولیس کو مزید فعال بنائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین سمیت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں 50 فیصد نشستیں خواتین کے لیے مخصوص کرنے سے ان میں اعتماد بڑھا ہے۔
Sheila Dixit became the only chief minister in the northern India to unfurl the flag on Republic Day consecutively 15 times
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں