جشن جمہوریہ کی تقریبات سے عام آدمی کوسوں دور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-26

جشن جمہوریہ کی تقریبات سے عام آدمی کوسوں دور

رنگ برنگے پھولوں سے سجا انڈیا گیٹ اور راج پتھ ۔۔۔۔ احاطے میں بیٹھے وی آئی پی اور وی وی آئی پی قطار میں بیٹھے ملک کے خاص لوگ اور دوسری طرف ان خاص لوگوں کے ماہرین اور ان کے اہل خانہ کے ممبران، سیکورٹی بندوبست کا زبردست انتظام اور قومی پرچم کشائی، قوم ترانہ، کچھ انہیں روایات تک سمٹ کر رہ گیا ہے جشن جمہوریہ۔ جس عام آدمی کو بہتر طریقہ سے زندگی گذارنے کیلئے آئین بنایا گیا اسے اس جشن جمہورے کے نزدیک بھٹکنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔ کیا ہم نے ایسا ہی خواب دیکھا تھا۔ بلاشبہ اب راج پتھ پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی یہ تقریب اب صرف خاص لوگوں کا ہی جشن بنتا جا رہا ہے ۔ عام لوگوں کو اس طرح کی تقریب سے کوسوں دور کر دیا گیا ہے ۔ سکیورٹی اور سلامتی کا سبب بنا کر انڈیا گیٹ اور وجئے چوک کو جانے والی سڑکیں صبح سے ہی بندکر دی جاتی ہیں ۔ بس، میٹرو کے ذریعہ لوگ جشن کے مقام تک پہنچنے کی سوچیں تو آس پاس کے میٹرو اسٹیشن بند کرنے کے فیصلے سے اس بارے میں سوچنا بھی بے معنی ہے ۔ گذشتہ برسوں میں جہاں سکیورٹی کی دلیلیں دے کردہلی میٹرو ریل کارپوریشن 5سے 6اسٹیشن بند کرتا تھا۔ اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر 9میٹرو اسٹیشن راجیو چوک، سنٹرل سکریٹریٹ، منڈی ہاوس، بارہ کھمبا، پرگتی میدان اور پٹیل چوک، ریس کورس، ادیوگ بھون، خان مارکیٹ اسٹیشنوں پر صبح 6بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک آمدورفت کیلئے بند کر رکھا ہے ۔ جس یس میٹرو کے ذریعہ لوگ راج پتھ پر پہنچنا چاہتے ہیں تو کم ازکم چار کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طئے کرنا ہو گا۔ شاید یہی وجہہ ہے کہ اب حقیقی جشن نہ ہو کر بلکہ رسمی جشن جمہوریہ ہو کر رہ گئی ہے ۔ ہفتہ کو یوم جمہوریہ کی 64 ویں سالگرہ کو دیکھنے کے خواہش مند ٹکٹ تو خرید لیتے ہیں مگر وہاں پہنچا جس طرح کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا ٹکٹ ہونے کے بعد بھی گھر میں ہی ٹی وی پر پریڈ دیکھتے ہیں ۔ راج پتھ کے سنٹرل ویسٹ(دونوں جانب بنے لان) میں بیٹھے وی آئی پی، راج پتھ پر پریڈ میں شامل جوان اور رنگ برنگے جھانکیوں کے ساتھ کچھ خاص اسکولوں سے آئے سینکڑوں طلبہ کو چھوڑدیں تو اس تقریب میں انعقاد سے وابستہ لوگوں کو چھوڑکر عام آدمی کا دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔

Common man is away from the republic day celebrations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں