سن 2012 میں امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی ریکارڈ تعداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-16

سن 2012 میں امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی ریکارڈ تعداد

امریکہ محکمہ دفاع پنٹاگون کی تیار کردہ ایک تازہ سالانہ رپورٹ کے مطابق 2012 میں مجموعی طورپر 349 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی جو ایک ریکارڈ ہے ۔ 2012ء کے دوران اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد افغانستان میں جاری جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی تعداد سے بھی زیادہ رہی ہے اور بعض آزاد ماہرین کے مطابق نئے سال کے دوران اس رجحان میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ پنٹاگان فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ وزیردفاع لیون پنیٹا اور دیگر عہدیداروں نے اس روش کو ایک وبا قراردیا ہے ۔ امریکی فوجیوں کے اپنے ہی ہاتھوں جان لینے کے واقعات سے یہ خوفناک حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ خود کو دنیا کی سب سے منظم قراردینے والی امریکی فوج افغانستان اور عراق میں گذشتہ ایک دہائی سے جاری جنگوں میں شریک رہنے کی وجہہ سے سخت تناؤ کا شکار ہے اور خیبت(فرسٹریشن) کا شکار امریکی فوجی نشہ آور ادویہ کھا کر یا دوسرے طریقوں سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں ۔

Defense Secretary Leon Panetta said Suicides in the U.S. military surged to a record 349 in 2012

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں