موہن پیریز سری لنکا کے نئے چیف جسٹس مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-16

موہن پیریز سری لنکا کے نئے چیف جسٹس مقرر

صدر سری لنکا مہندرا راجا پکسا نے آج اپنی کابینہ کے قانونی مشیر کو شیرانی بندرا نائیکے کی جگہ ملک کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا جیسا کہ شیرانی کا معاملہ اندرون اور بیرون ملک بحث کا باعث بنا ہوا ہے ۔ راجاپکسا نے نئے چیف جسٹس موہن پیریز کو حلف دلایا۔ پیریز ایک برطانوی تعلیم یافتہ قانون داں ہیں جو 2011ء میں اٹارنی جنرل کے طورپر مستعفی ہو گئے تھے اور اب کابینہ کے قانونی مشیر کی حیثیت سے برسرکار ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے موضوع پر ہونے والے اجلاسوں میں بڑی گرمجوشی سے سری لنکا کے ریکارڈ کا دفاع بھی کرتے رہے ہیں ۔ قبل ازیں پارلیمنٹ مے خاتون چیف جسٹس شیرانی بندرا نائیکے کے مواخذے کی سرکاری کار روائی مکمل ہونے کے بعد وکلاء برادری نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بندرا نائیکے کے مواخذے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے اور ملک میں ایک آزادانہ اور خود مختار عدلیہ کے لئے اپنی جنگ جاری رکھیں گے ۔

President Mahinda Rajapaksa swore in Mohan Peiris to replace the chief justice he fired

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں