بیجنگ میں ہند چین سالانہ دفاعی مذاکرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-16

بیجنگ میں ہند چین سالانہ دفاعی مذاکرات

ہند۔ چین تعلقات کو چین کیلے سب سے اہم باہمی تعلقات قراردیتے ہوئے پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے ) نے آج کہاکہ وہ ہندوستانی دفاعی فورسس کے ساتھ نئے طرز کے ملٹری تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ جنوبی ایشیاء اور دونوں ممالک کی سرحدوں پرامن اور استحکام کو برقرار رکھا جاسکے ۔ پی ایل اے کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لفٹنٹ جنرل کی جیانگ گو نے یہاں منعقدہ دو روزہ سالانہ دفاعی مذا کرات (اے ڈی ڈی) کے موقع پر دفاعی سکریٹری ششی کانت شرما کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ہند۔ چین فوجی تعلقات باہمی تال میل کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ۔ یہ اجلاس آج یہاں اختتام کو پہنچا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جنرل جیانگ گو کے حوالہ سے کہاکہ چین کو اس بات کی سنجیدہ امید ہے کہ وہ مساوات، باہمی اعتماد اور تعاون کے ذریعہ ہندوستان کافوجی شراکت دار بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک متحدہ طورپر سلامتی باہمی اعتماد اور امن کے معاملے کو فروغ دینے کے علاوہ سرحدی تنازعات اور جنوبی ایشیاء میں امن کو فروغ دے سکتے ہیں ۔

India and China have agreed to hold their first joint military exercise in five years and to expand exchanges between their Armies, Navies and Air Forces.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں