Nida Fazli, Akhtarul Wasey among Muslim Padma awardees this year
مشہور سائنسداں پروفیسر پشپال ملک کے میزائل پروگرام کے اہم ستون ڈاکٹر وی کے سارسوت، ماہر اسلامیات پروفیسر اختر الواسع، مشہور شاعر ندا فاضلی اور آنجہانی فلم اسٹار راجیش کھنہ، کرکٹر را ہول دراویڈ اور صنعت کار آدی گوردیج سمیت 108 مشہور اور ممتاز شخصیتوں کو آج 64 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم اعزازات سے سرفرازکرنے کا اعلان کیا گیا۔ پروفیسر یشپال کے علاوہ مجسمہ ساز رگھوناتھ مہاپاتر، مصور ایس حیدر رضا اور سائنسداں پروفیسر آر نرسمہا کو ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وی بھوشن کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن اس سال بھی کسی کے حصے میں نہیں آیا ہے ۔ کل 24 شخصیات کو پدم بھوشن،80 کو پدم شری سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا جن میں 24خواتین اور 11 این آر آئی بھی شامل ہیں ۔ 108 ایوارڈ یافتگان میں 8مسلم بھی شامل ہیں ۔ ان میں حیدر رضا (دہلی) کو پدم وی بھوشن سے سرفراز کیا جائے گا جبکہ استاد راشد خان( مغربی بنگال) کو پدم بھوشن ایوارڈ دیا جائے گا۔ اخترالواسع (دہلی)، شاعر ندا فاضلی(مہاراشٹرا)، مرحوم سالک لکھنو( مغربی بنگال)، پروفیسر ڈاکٹر محمد شرف عالم( بہار) غلام محمد شاہنواز( جموں و کشمیر) اور ماہ رخ تارا پوری کو پدم شری ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ ہندی فلمی دنیا کے سدا بہار اسٹار رہے راجیش کھنہ کے علاوہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور، مزاحیہ اداکاری آنجہانی جسپال بھٹی، میزائل سائنس داں وی کے سارسوت اور "دی وال، کے نام سے مشہور کرکٹر راہل دراویڈ پدم بھوشن کیلئے منتخب کئے جانے والی شخصیات میں شامل ہیں ۔ جبکہ بالی و وڈ کی مشہور اداکارہ شری دیوی کو پدم شری دیاجائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں