ہیڈلی کی سزا - ہندوستان غیر مطمئن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-26

ہیڈلی کی سزا - ہندوستان غیر مطمئن

26/نومبر2008ء کو ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے والے لشکر طیبہ کے سرگرم کارکن ڈیوڈ ہیڈلی کے خلاف امریکہ نے جو 35 سال کی سزا سنائی ہے اس سے حکومت ہند مطمئن نہیں ہے کیونکہ اس کا شروع سے مطالبہ رہا ہے کہ ہیڈلی کو ہندوستان کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اپنے مطابق ہندوستانی عدالت میں سزا کا مطالبہ پیش کر سکے ۔ واضح رہے کہ امریکہ کی شکاگو عدالت نے جمعرات کو ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سماعت کرتے ہوئے اس کے اہم ملزم امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلی کو 35 سال کی قید کی سزا سنائی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر خارجہ سلمان خورشید نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے جو سزا طئے کی ہے وہ ناکافی ہے اگر ڈیوڈ ہیڈلی کے خلاف ہندوستان کی عدالت میں سماعت ہوتی تو اس سے بڑی سزا کا مطالبہ کیا جاتا۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید نے کہاکہ ہیڈلی کی حوالگی کیلئے حکومت ہند کی جانب سے مستقل کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یقینا ہیڈلی کو جو سزا ملی ہے وہ ناکافی ہے کیونکہ ہمارا خیال ہے کہ اگر ہم اسے ہندوستان لاتے ہیں اور یہاں اس کے خلاف مقدمہ چلتا تو اس سے زیادہ سخت زا ملتی۔ وزارت داخلہ کے سکریٹری آر کے سنگھ نے کہاکہ ہم امریکہ سے ہیڈلی کی حوالگی کا مطالبہ کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان ڈیوڈ ہیڈلی اور ممبئی حملوں میں شامل سبھی لوگوں کیلئے موت کی سزا چاہتا ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان راجیو پرتاب روڈھی نے کہاکہ امریکہ نے ہیڈلی کو جو سزا سنائی ہے وہ 6امریکیوں کی موت کے پیش نظر سنائی ہے جبکہ ہندوستان 166 اموات کے خلاف ہندوستان میں مقدمہ چلانا چاہتا ہے تاکہ اسے موت کی سزا سنائی جاسکے ۔

Headley could have been given harsher punishment - Salman Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں