پاکستانی الیکشن کمیشن عام انتخابات کی فوجی نگرانی کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-03

پاکستانی الیکشن کمیشن عام انتخابات کی فوجی نگرانی کا خواہاں

اسلام آباد۔
2/جنوری (ایجنسیاں)
پاکستان کے آنے والے انتخابات فوج کی نگرانی میں منعقد کئے جاسکتے ہیں۔ ملک کے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین ابراہیم نے سفارش کی کہ انتخابات کو مکمل طورپر فوج کی نگرانی کے تحت منعقد کیاجانا چاہئے تاکہ لاء اینڈ آرڈر کی برقراری یقینی رہے۔ انہوں نے چناؤ سے قبل امن و ضبط کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے تجویز رکھی کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر مسلح سپاہیوں کو تعینات کیا جانا چاہئے جو نتائج کے اعلان تک انتخابی مراکز پر برقراررہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں