یو پی اے حکومت غریب عوام کو مفت صحت بخش زندگی دینے میں ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-03

یو پی اے حکومت غریب عوام کو مفت صحت بخش زندگی دینے میں ناکام

یو پی اے حکومت غریب عوام کو مفت صحت بخش زندگی دینے میں ناکام
عالمی صحت نگہداشت مفت ادویات اسکیم صرف کاغذ کی زینت بن کر رہ گئی۔ دماغی بخار اور ڈینگو حکومت کیلئے سنگین چیلنج: رپورٹ
نئی دہلی۔
2/جنوری (ایجنسیاں)
حکومت کی جانب سے شروع کردہ کئی صحت اقدامات اور پالیسی کو پوری طرح کامیاب نہیں ملی ہے۔ یوپی اے حکومت غریب عوام کو مفت صحت بخش زندگی دینے میں ناکام رہی ہے۔ سال 2012ء کے دوران مختلف وجوہات کے باعث صحت اسکیمات کو روبہ عمل نہیں لایاجاسکا۔ حکومت کو ڈینگو اور دماغی بخار کو روکنے میں سخت چیلنجس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان امراض کی وجہہ سے اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حکومت کی کئی اسکیمات خاص کر عالمی صحت نگہداشت مفت ادویات کی پالیسی ہنوزکاغذ کی زینت بن کر رہی گئی ہے۔ اثباتی محاذ پر ہندوستان کو پولیو سے متاثرہ کوئی شخص نہیں پایا گیا اور حکومت 2014ء میں بھی پولیو سے پاک موقف برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔ عالمی صحت تنظیم( ڈبلیو ایچ او) سے "پولیو فری" سرٹیفکٹ حاصل کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ مسلسل تین سال تک پولیو فری رپورٹ یش کرنے پر یہ سرٹیفکٹ ملے گا۔ یوپی اے حکومت کے پاس کئی حوصلہ افزاء اسکیمات ہیں جن میں یونیورسل ہیلت اسکیم، غریبوں کو مفت ادویات کی سربراہی، سرکاری دواخانوں اور قومی دیہی ہیلتھ مشین کے ذریعہ چلائے جانے والے مراکز پر مفت اودیات تقسیم کی جائیں گی لیکن بدبختی کی بات یہ ہے کہ 2013ء میں حکومت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرسکے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں