ممبئی فلائی اوور - دہلی کی عصمت دری متاثرہ کے نام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-03

ممبئی فلائی اوور - دہلی کی عصمت دری متاثرہ کے نام

ممبئی کے فلائی اوور کو دہلی کی عصمت دری متاثرہ کے نام سے منسوب کرنے پر غور
ممبئی۔
2/جنوری (ایجنسیاں)
دہلی میں گینگ ریپ سے جنگ ہارتے ہوئے جان گنوانے والی لڑکی کی یاد کو ممبئی میں صدیوں تک محفوظ کرنے کا منصوبہ ہے۔ ممبئی کے سب سے مصروف ریلوئے کراسنگ پر بن رہے ملن سب وے فلائی اوور کو اس بہادر لڑکی کے نام منسوب کرنے کی تجویز کو وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اصولاً منظوری دیدی ہے۔ نئے سال کے پہلے دن ولے پارے کے کانگریس ممبر اسمبلی کرشنا ہیگڑے نے یہ تجویز وزیراعلیٰ کے سامنے رکھی۔ ہیگڑے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو یہ تجویز بہت پسند آئی ہے۔ مغربی ریلوے کے نیچے سے گذرنے والا ملن سب وے فلائی اوور سال کے تقریباً تین ماہ بارش کی وجہہ سے بھرا رہتا ہے۔ اس ریلوئے لائن کے اوپر چار لین کے فلائی اوور کی تعمیر کامعاملہ گذشتہ کئی برسوں سے آس پاس کی بستی کی وجہہ سے لٹکا ہوا تھا۔ ممبر اسمبلی ہیگڑے کی کوششوں سے 90گھروں اور 70ماربل ٹریڈروں کی دکانوں ک حال میں ہٹایاگیا۔ آئندہ چارماہ میں یہ فلائی اوور بن کر تیار ہونے کا امکان ہے۔ ممبئی کے فلائی اوور کانام اس مسئلے پر آکر لٹک گیا ہے کہ دہلی کی متاثرہ کا اصلی نام دیاجائے یا پھر میڈیا کا دیا ہوا کوئی نام استعمال کیا جائے۔ میڈیا کے چند ناموں نربھیا، دامنی، یا امانت جیسے نام دینے کے بجائے یوپی کے بلیا ضلع سے تعلق سے رکھنے والی بہادر لڑکی کا اصلی نام دینا بہتر متبادل سمجھا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر ششی تھرور نے دہلی میں بیان دیا ہے کہ اگر اس کے گھروالوں کو اعتراض نہ ہوتو اس کا اصلی نام لے کر اس بہادر لڑکی کو نوازا جانا چاہئے۔ اسے اشارہ مانتے ہوئے فی الحال نام کے اصلی اعلان تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں