پولیس کمشنر کے متنازعہ بیان پر اقلیتی کمیشن برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

پولیس کمشنر کے متنازعہ بیان پر اقلیتی کمیشن برہم

"مشن مریتونجے کلب" سے متعلق پولیس کمشنر ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ کے بیان کہ "کالجوں میں دہشت گردی اور جہاد کی تعلیم دی جاتی ہے" کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے اقلیتی کمیشن نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان کو ایک مکتوب ارسال کرکے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے اور یہ بھی معلوم کیا ہے کہ کیا پولیس کمشنر کو حکومت کی جانب سے مذکورہ پروگرام کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں۔ پولیس کمشنر نے ممبئی کی شان مکھانند ہال میں 9/جنوری کو "مشن مرتیونجے کلب" کے حوالہ سے طلبہ کو خطا کرتے ہوئے کہاتھا کہ "18 سے 25 سال کے نوجوان اکثر گمراہی اور غلط راستوں پر نکل پڑتے ہیں"۔ جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ "کالجوں میں ’جہاد، کی تربیت دی جاتی ہے اسی لئے پولیس نے کالجوں میں "مشن مرتیونجے کلب" کا انعقاد کیا ہے۔ اس کے ذریعہ نوجوانوں کی ذہن سازی اعلیٰ پولیس افسران کریں گے"۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں