کولکاتا میں چھٹا کل ہند اردو کتاب میلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-17

کولکاتا میں چھٹا کل ہند اردو کتاب میلہ

اردو کے فروغ کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے اردو کتاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اردو کتاب میلہ میں کتب شائقین کو راغب کرنے کیلئے ادبی و ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ چھاکل ہنداردو کتاب میلہ کا افتتاح 18جنوری کی دوپہر 3بجے ریاستی وزیر برائے پنچایت و دیہی ترقیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سبرتو مکھرجی کریں گے۔ اس موقع پر مہمان اعزازی کے طورپر کلکتہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سرنجن داس بھی موجود رہیں گے۔ 9روزہ اس کتاب میلہ کا کامیاب بنانے کیلئے ہر شام 5بجے تا9 بجے شب تک مختلف ادبی و ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ 27/جنوری کو شام 6بجے تقسیم انعامات و اعزازات اور اختتامی خطبہ کے ساتھ کتاب میلہ کا اختتام ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں