صدر راج کے نفاذ سے بچنے کے لیے اسمبلی تحلیل کرنے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-03

صدر راج کے نفاذ سے بچنے کے لیے اسمبلی تحلیل کرنے کا امکان

صدر راج کے نفاذ سے بچنے کے لیے اسمبلی تحلیل کرنے کا امکان
جگدیش شٹر حکومت اپنی نگرانی میں انتخابات کرائے جانے کی خواہشمند
بنگلور۔
2/جنوری (ایجنسیاں)
حامی اراکین اسمبلی کی جانب سے اجتماعی استعفیٰ دلواکر حکومت گرانے کے سابق وزیراعلیٰ کے منصوبے کی اطلاع پر آئندہ انتخابات تک نگراں کار حکومت کے طورپر برقرار رہنے کی غرض سے اسمبلی تحلیل کردئیے جانے کا منصوبہ بی جے پی لیڈران نے بنایا ہے۔ بجٹ پیش کرنے سے قبل ہی یعنی سنکرانتی تہوار کے بعد شٹر حکومت کو گرادینے کی دھمکی دینے والے سابق وزیراعلیٰ یدی یورپا نے اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرنے کیلئے 4/جنوری کو بنگلور شہر میں کے جے پی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں 15 سے زائد بی جے پی اراکین اسمبلی کے حصہ لینے کی توقع ہے اور جگدیش شٹر حکومت کی عروج و زوال کا فیصلہ اسی دن ہونے کا امکان ہے۔ اگر اس اجلاس میں حکومت کو دی گئی حمایت واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تو یدی یورپا حامی اراکین اسمبلی راج بھون پہنچ کر گورنر کو تحریری خط پیش کریں گے اور اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا چیلنج شٹر حکومت کو قبول کرنا ہوگا۔ اکثریت کھونے پر حکومت کے گرنے سے ریاست میں صدرراج نافذ ہوجائے گا۔ اس کو موقع دئیے بغیر آئندہ اسمبلی تحلیل کردینے کے منصوبے پر بی جے پی غور کررہی ہے۔ 4/جنوری کو کے جے پی اجلاس سے قبل 3/جنوری کو منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر بحث کرنے اور حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر 4/جنوری کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلہ پر غور کرنے کے بعد آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سنکراتی تک مہلت دینے پر اراکین اسمبلی کو منوانے اور اعتماد میں لے کر حکومت کو بچانے کی کوشش کرنے کا بھی منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ اس درمیان اپنی حکومت کو کسی بھی طرح کا خطرہ نہ ہونے کا دعویٰ خود وزیراعلیٰ جگدیش شٹر نے کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں