مہاراشٹرا کے دھولیہ ٹاون میں فرقہ وارانہ فساد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-07

مہاراشٹرا کے دھولیہ ٹاون میں فرقہ وارانہ فساد

مہاراشٹرا کے دھولیہ ٹاون میں فرقہ وارانہ فساد، 3ہلاک، 100زخمی
6/جنوری۔دھولیہ(اعتماد نیوز) مہاراشٹرا میں مالیگاؤں کے قریب دھولیہ ٹاون میں آج فرقہ وارانہ جھڑپوں اور پولیس فائرنگ میں کم ازکم 3افرادہلاک اور دیگر100زخمی ہوگئے۔ گڑ بڑ اس وقت شروع ہوئی جب مچھلی بازار علاقہ کی ایک ہوٹل میں ہندوستان۔پاکستان میاچ پر بحث نے سنگین شکل اختیار کرلی اور دیکھتے ہی دیکھتے دھولیہ ٹاون کے مادھوپور، رام گھاٹ اور دادی کھنڈ علاقوں میں پھیل گئی۔ پولیس نے ہجوم کو منشتر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج ، آنسو گیس شلس اور پانی کی بوچھار کا استعمال کیا لیکن جب صورتحال قابو میں نہیں آئی تو فائرنگ کردی گئی۔ دھولیہ ضلع سے متعلق وزیر سریش شٹی نے بتایا کہ جھڑپوں میں تقریباً100افراد زخمی ہوئے جس میں 40پولیس ملازمین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بعض مکانات اور دکانوں کو آگل گادی گئی۔ یہ بھی کہا گیا کہ تمام تینوں مہلوکین کا تعلق اقلیتی فرقہ سے ہے۔ دھولیہ کے شیوسینا رکن اسمبلی شرت پاٹل نے بتایا کہ ایک سب انسپکٹر اور ایک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر زخمیوں میں شامل ہیں۔ دھولیہ ٹاون میں 2008ء میں بھی بدترین فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔ دھولیہ روایتی طورپر ایک پرامن شہر ہے لیکن فرقہ پرست عناصر امن کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دھولیہ ٹاون مالیگاؤں سے کوئی 45کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں