Pakistan’s Chief Justice Iftikhar Mohammad Chaudhry has remarked that they have no concern with anyone’s activities and election would be held on time
پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے ایک نگرانکار حکومت تشکیل دینے کیلئے شعلہ بیان عالم دین طاہر القادری کے مطالبات کے برعکس پاکستان سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن نے آج کہاکہ اس سال منعقد ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔ عدالت عظمی کی ایک تین رکنی بینچ کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہاکہ آئندہ انتخابات وقت پر منعقد ہونے چاہئیں جو توقع ہے کہ مئی میں منعقد ہوں گے ۔ سماعت کے دوران چودھری نے ریمارک کیا کہ کسی بھی فرد کے اقدامات کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور انتخابات کسی بھی قیمت پر وقت پر منعقد ہوں گے ۔ انتخابات کے شیڈول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اس کے انعقاد کی تیاری کرے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں