Tahirul Qadri urges people listening him on TV that they should leave their homes as soon as possible and start marching towards Islamabad
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے حکم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میرا آدھا خطاب ہوا تھا اور آدھام کام ہو گیا، میرا باقی آدھا خطاب کل ہو گا اور کام پورا ہو جائے گا۔ قوم شکرانے کے نفل ادا کرے اور فتح کا جشن منائے ۔ لانگ مارچ سے خطاب کے دوران علامہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی گرفتاری کے حکم کی خبر دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے انقلاب میں خون نہیں بہے گا ، عوام لانگ مارچ میں تعداد بڑھائیں ۔ حکمران 3دن تک نہیں ٹک سکتے ، کل مہلت دی تھی کہ اسمبلیاں تحلیل کر دو ہم یہیں رہیں گے نہ گولی چلے گی نہ پتھر پھینکیں گے میرے دو بھروسے ہیں رب اور عوام۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ یہ موقع ضائع کر دیا تو لٹیرے بدل بدل کر آئیں گے ۔ پھر کوئی طاہر القادری آپ کو دوبارہ نہیں ملے گا۔ میں جیت نہ سکا تو زندہ رہنے کے بجائے قبر میں جانے کو ترجیح دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر جنگ جیتنی ہے تو کل شام تک اس اجتماع کو دوگنا کرو، میں آپ کی جنگ لڑرہا ہوں گھر میں کیوں بیٹھے ہولوگوں گھر وں سے نکل آئیں ، دیکھتے ہیں حکمران تخت پر کس طرح بیٹھے رہتے ہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں