The two major deals were announced after Russian President Vladmir Putin today met with visiting Bangladeshi Prime Minister Sheikh Hasina
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پیر سے شروع ہونے والے اپنے تین روزہ دورہ روس میں دیڑھ ارب ڈالر کے دفاعی اور جوہری توانائی کے معاہدے پر دستخط کریں گی۔ اس بات کا اعلان سرکاری ذرائع نے کیا ہے ۔ حسینہ واجد پیر کو دارالحکومت ڈھاکہ سے 54 رکنی وفد کے ہمراہ ماسکو کیلئے روانہ ہوں گی جہاں توقع ہے کہ وہ منگل کو ولادیمیر پوٹین سے ان کے کریملین دفتر میں مذا کرات کریں گی۔ وزیر خارجہ دیپو مونی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دورے کے دوران 9معاہدے کئے جائیں گے ۔ جس میں بنگلہ دیش کے پہلے نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے 500 ملین ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش روسی حکومت کے قرضے کو دفاعی آلات کی خریداری میں استعمال کرے گا۔ انہوں نے بتایاکہ دفاعی خریداری کی رقم جس پر دستخط ہونے جا رہے ہیں ایک ارب ڈالر ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں