ممبئی۔3/جنوری(پی ٹی آئی) دلیپ کمار اپنی اہلیہ سائرہ بانو اور دیگر چند رشتہ داروں کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کیلئے روانہ ہوئے۔ دلیپ کمار جن کا اصلی نام محمد یوسف خان ہے کل رات سعودی عرب ذریعہ طیارہ روانگی عمل میں آئی۔90 سالہ دلیپ کمار(یوسف خان) نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مجھے یہ توفیق بخشی کہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کروں۔ میں اپنی اہلیہ سائرہ ، آصف اور میرے فیملی ڈاکٹر کے علاوہ چند عزیزواقارب کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جارہا ہوں اور آپ سب سے دعاؤں کا طلب گار ہوں۔ عمرہ کوئی مسلمان کسی بھی وقت ادا کرسکتا ہے اور جس طرح حج کیلئے مخصوص ایام مقرر ہیں عمرہ میں ایسی کوئی پابندی نہیں۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں