درگاہ جلال الدین بخاری ناجائز قبضے سے آزاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

درگاہ جلال الدین بخاری ناجائز قبضے سے آزاد

مہرولی قبرستان کے انہدام اور غوثیہ مسجد کی شہادت کے بعد تقریباً 2 ماہ سے قوم کی تنقید کا نشانہ بنے دہلی وقف بورڈ کو آج ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔
کناٹ پیلس کے بارہ کھمبا روڈ پر وکیل لین میں واقع تقریباً 150 سالہ پرانی درگاہ حضرت سید جلال الدین بخاری علیہ الرحمۃ اور اس کی اراضی کو ناجائز قبضہ سے چھڑانے میں وقف بورڈ کامیاب رہا۔
بورڈ نے یہ اراضی دفعہ 54 کی کاروائی کے تحت حاصل کی ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ درگاہ تقریباً 150 سال پرانی ہے اور اس اراضی کے لیے وقف بورڈ اور اراضی کے قابض روشن لال کے درمیان مقدمہ چل رہا تھا۔
1970 کے دہلی گزٹ میں اس درگاہ کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے کہ ۔۔۔ مسلم قبرستان سید جلال الدین بخاری واقع کرزن روڈ ، کل اراضی ایک بیگھ - 4 بسوا۔ اس گزٹ میں تقریباً 100 پرانے مقدمات کا اندراج ہے۔
وقف بورڈ کو اب اراضی تو حاصل ہو گئی ہے مگر اب سب سے بڑا مسئلہ اس کی حفاظت اور دیکھ بھال کا ہے۔ بورڈ کو چاہیے کہ اس اراضی کو آباد کرنے کے لیے کوئی مناسب منصوبہ بنائے۔

dargah of Syed Jalaluddin Bukhari curzon road got occupied by Delhi wakf board

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں