ہوڑہ میں صفائی کی بدترین حالت - کانگریس کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

ہوڑہ میں صفائی کی بدترین حالت - کانگریس کا احتجاج

ہوڑہ کارپوریشن علاقے میں صفائی، نکاسی اور پینے کے پانی کی بدترین صورتحال پر کانگریس کی مختلف تنظیموں کی طرف سے مئیر کا گھیراؤ کیا گیا اور کارپوریشن کے احاطے میں محترمہ ممتا جیسوال کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔ مئیر نے صفائی کی صورتحال کو بہتر بتایا اور آئندہ مزید کام کرنے کا وعدہ کیا۔ ہوڑہ کے مختلف وارڈوں میں راسوں کی حالت کو کانگریس لیڈروں نے نہایت خستہ بتایا ہے ۔ ضلع کمیٹی کے سیلس رائے نے کہاکہ ہواڑہ کارپوریشن بالکل نکمی کارپوریشن ہے ۔ کسی بھی وارڈ میں عوام چین سے نہیں ہیں ۔ انہوں نے مختلف وارڈ کا حوالہ دے کر کہا کہ راستے اس قدر ٹوٹے پھوٹے ہیں کہ بیماروں کو ایمبولینس کے ذریعہ لے جانا بھی خطرناک ہے ۔ راستے کی اچھل کود سے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان نکل جاتی ہے ۔ مئیر ممتا جیسوال نے اس مظاہرے پر کہاکہ کارپوریشن اپنے فنڈ کے مطابق کام کر رہا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ عوام نے اتنے دنوں تک بایاں محاذ کے بورڈ کو موقع دیا ہے ۔

congress protest bad condition of howrah cleanliness

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں