ممبئی میں سردی کی شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

ممبئی میں سردی کی شدت

شمالی ہند سے آنے والی سرد ہواؤں کے سبب جمعہ کو ممبئی اور مضافات کا موسم بھی سرد ہو گا اور یہاں سرد ہوائیں چلنے لگیں ۔ دن میں گرمی کے بعد شام کو موسم سرد ہو جانے سے جہاں ایک جانب شہریوں نے دن کی گرمی سے راحت محسوس کی وہیں دوسری جانب اپنے گرم کپڑے گھر چھوڑکر آنے پر افسوس بھی ظاہر کیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں میں ممبئی کے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ ممبئی میں موسم کی اس تبدیلی کی وجہہ دریافت کرنے پر ریجنل میٹیریولوجیکل سنٹر(ممبئی) کے افسر نے بتایاکہ "شمالی ہند کی جانب سے سرد ہوائیں ممبئی آ رہی ہیں اور ان ہی ہواؤں کے سبب یہاں کا درجہ حرارت کم ہو گیا ہے ۔ یہی وجہہ ہے کہ یہاں بھی سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں "۔

cold waves in mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں