بنگلور پیلس گراؤنڈ - سیاسی جلسوں کے لیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

بنگلور پیلس گراؤنڈ - سیاسی جلسوں کے لیے

بنگلور شہر کے عوام کو اب ٹریفک کا مسئلہ جھیلنے کے لیے تیار رہنا پڑے گا۔ ریاست کے اسمبلی انتخاب قریب ہیں اور یوں پیلس گراؤنڈ میں اب صرف سیاسی جلسوں کی بھرمار رہے گی ، جس سے پیلس گراؤنڈ کے آس پاس والے علاقوں کی سڑکوں سمیت شہر کے اہم راستوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ بڑھے گا۔
سٹی پولیس نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ پیلس گراؤنڈ میں سیاسی جلسوں سمیت کسی بھی دیگر پروگرام کی اجازت نہ دی جائے لیکن حکومت نے اس گذارش کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی جلسے سمیت 7 مختلف اقسام کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے محکمہ عملہ و انتظامیہ کو منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اس گراؤنڈ پر منعقد ہونے والے سیاسی کنونشن اور معزز شخصیات کے بچوں کی شادی تقریبات ، موسیقی اور مذہبی پروگرام کے علاوہ ایگزی بیشن کے انعقاد سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوتا ہے۔
خصوصی طور پر سیاسی کنونشن کے لیے ریاست کے مختلف علاقوں سے آنے والے لاکھوں افراد کی ایک ساتھ گراؤنڈ میں آمد و رفت کے سبب ٹریفک جام کا سنگین مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
بنگلور پیلیس گراؤند تقریباً 450 ایکڑ وسیع رقبے پر قائم ہے اور اس کے 16 اسٹیج اور 8 دروازے ہیں۔ گراؤنڈ سے جڑے علاقوں میں ۔۔۔ بلاری روڈ ، جئے محل روڈ ، سی وی رمن روڈ ، نیو بی ای ایل روڈ ، سمپیگے روڈ ، رمنا مہارشی روڈ ، بی ڈی اے جنکشن ، سداشیو نگر ، کاویری جنکشن ، مہکری سرکل ، نندی درگہ ، آر ٹی نگر مین روڈ ، ایم ای ایس روڈ اور تھنی سندرا روڈ شامل ہیں۔

bangalore palace ground for only political activities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں