ممتا بنرجی - عوام کی خدمت کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

ممتا بنرجی - عوام کی خدمت کا عزم

ممتا بنرجی نے آج آسنسول کے پولو میدان میں "سنگھتی میلہ" کا افتتاح کیا۔ قاضی نذرل یونیورسٹی کی بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔
انہوں نے ڈیڑھ سے دو برسوں کی قلیل مدتی اپنی حکومت کی کارکردگی کا موازنہ سابقہ بایاں محاذ حکومت کی 34 سالہ کارکردگی سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک کوئی کام خراب نہیں کریں گی۔
"عوام کی خدمت کر کے میں بہت خوش ہوں اور ریاست کے عوام کی خدمت کے ذریعے میں قومی فرائض نبھا رہی ہوں۔
ربندر و نذرل کے بغیر بنگال کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ان دونوں شخصیات کو سمجھنے کے لیے دونوں کا گہرائی سے مطالعہ ضروری ہے۔ دونوں کی قربانیوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔"
اگرچہ ممتا بنرجی اپنی تقریر میں بار بار "قاضی نذر الاسلام" کا مکمل نام لیتی رہیں لیکن یونیورسٹی کا نام صرف "قاضی نذرل یونیوسٹی" رکھا گیا ہے۔

Mamata Banerjee - I will continue to serve the poor people as long as I remain alive

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں