اوباما نظم و نسق میں خواتین کی معقول نمائندگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

اوباما نظم و نسق میں خواتین کی معقول نمائندگی

خواتین کی اوباما نظم و نسق میں معقول نمائندگی ہورہی ہے۔ جن میں کابینی سطح کیہ اعلیٰ عہدہ، دیگر سینئر انتظامی اور عدلیہ کے عہدہ شامل ہیں۔ وائٹ ہاوس نے آج یہ بات کہی۔ "میرے خیال میں ٹریک ریکارڈ بجائے خود اپنی کارکردگی بیان کرتاہے"۔
وائیٹ ہاوس پریس سکریٹری جے کارنی نے اخباری نمائندوں کو ایسی طلاعات کے جواب میں یہ بات بتائی کہ خواتین کی اوباما نظم و نسق میں مناسب نمائندگی نہیں ہے۔ کارنی نے کہا کہ صدر کا ماننا ہے کہ کثرت النوع کی اہمیت ہے کیونکہ اس قسم کا امتزاج رہنے سے آپ کے آس پاس مشیروں کی مہارت خود بخود بڑھ جاتی ہے۔ آپ کا اسٹاف مختلف صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے اور یہی کچھ موجودہ نظم و نسق میں نظر آتا ہے جن سے صدر مستفید ہورہے ہیں۔
یہی صورتحال پہلی معیاد میں رہی اور اس کا دوسری معیاد میں بھی یقیناً اعادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صدر کے سینئر اسٹاف میں خواتین کی معقول نمائندگی ہے۔ 3ڈپٹی چیفس آف اسٹاف میں سے 2خواتین ہیں۔ وائٹ ہاوس کونسل ایک خاتون ہیں۔ ایک خاتون ہی اس ملک کیلئے ہوم لینڈ سکیورٹی کا انتظام چلاتی ہے جو سکریٹری جانیت نیپولینانو ہیں۔ دیسی پالیسی قانون سازی کے اہم شعبے کی انچارج کابینی سکریٹری بھی ایک خاتون یعنی کیتھلین سیبلیس ہیں۔ وزیرخارجہ ہلاری کلنٹن بھی خاتون ہیں۔ علاوہ ازیں صدر اوباما کے توثیق شدہ ججوں میں 47فیصد ججس بھی خواتین ہیں ۔

Women are adequately represented in the Obama administration including those in the top Cabinet level positions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں