افغان صدر حامد کرزئی اور اوباما کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

افغان صدر حامد کرزئی اور اوباما کی ملاقات

حامد کرزئی کے ساتھ امریکہ کی قربت کو اہمیت دینے کے مظاہرہ میں ڈیفنس سکریٹری لیون پنیٹا نے صدر افغانستان حامد کرزئی کے دورہ پنٹگان کے دوران شاندار مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ کرزئی کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ کسی بیرونی ممہان کیلئے اس طرح کا خیرمقدم شاذونادر ہی کیا جاتاہے۔ اس موقع پر حامد کرزئی اور لیون پنیٹا نے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔ افغانستان میں 2014ء کے ختم تک سکیورٹی امور افغان فوج کے حوالے کرنے کے بارے میں بھی غور وخوص کیاگیا۔
کرزئی جو نئے سال میں اوباما سے کل وائیٹ ہاوز میں ملاقات کرنے والے پہلے بیرونی لیڈر ہوں گے۔ منگل کو امریکہ پہنچے وہ کئی کابینی سطح کے وزراء پر مشتمل اعلیٰ اختیاری وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ دوروزہ دورہ کے دوران افغان صدر کی اعلیٰ امریکی حکام سے بات چیت کے علاوہ فوجی حکام اور صدر اوباما سے ملاقات شامل ہے۔ دونوں صدور کے درمیان ملاقات میں 2014ء کے بعد افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاء کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
پنٹگان پریس سکریٹری جارج لٹل نے کہا کہ یہ دورہ بلاشبہ افغان سکیورٹی میں جاری تبدیلی پر غور و خوص کیلئے موقع فراہم کرتا ہے اور ختم 2014ء پر سکیورٹی کنٹرول کی حوالگی کے تعلق سے ہمارے عہد کی توثیق بھی کرے گا۔

President Hamid Karzai arrived for White House talks with President Barack Obama Friday that will shape the post-war US commitment to Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں