West Bengal Urdu Academy's 6th book fair is running successfully
مغربی بنگال اردو اکیڈیمی کا یہ قابل ستائش قدم ہے کہ اردو دنیا کو ایک جگہ جمع کر کے اردو کتاب میلہ کے ذریعہ ایک نیا پلیٹ فارم عطا کیا لیکن اردو کتابی میلہ محسن اسکوائر کیمپس تک محدود نہ کر کے ہرسال مختلف مسلم مقامات پر اس کا اہتمام اردو کے فروغ کیلئے بڑا معاون ثابت ہو گا۔ مغربی بنگال اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام جمعہ کو چھٹے کل ہند اردو کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ باتیں مہمان خصوصی ریاستی وزیر برائے فائر محکمہ جاوید احمد خان نے کہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اردو اکیڈیمی کبھی پارک سرکس میدان میں تو کبھی محمد علی پارک، راجہ بازار، کیلا بگان، خضر پور اور مٹیا برج جیسے مسلم علاقوں میں اردو کتاب میلہ کا اہتمام کرے تاکہ اردو والے کل ہند اردو کتاب میلہ سے استفادہ کر سکیں اور اس کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوتا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کام سابقہ حکومت نے 34برسوں میں نہیں کیا اس کام کو عملی جامہ پہنائے ۔ جاوید احمد خان نے رام پور رضا لائبریری، یوپی، برلا امپیکس یوپی، مغربی بنگال اردو میگزین حکومت مغربی بنگال، دی مسلم انسٹی ٹیوٹ، سیرت پبلکیشن اور معصومہ اینڈ کمپنی میں کتابوں کا مطالعہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں