Indiaspora 2013 Inaugural Ball. Honoring President Barack Obama
ہندوستانی امریکیوں نے آج امریکی صدر بارک اوباما کی عہدہ پر دوسری معیاد کا پہلی مرتبہ جشن منایا اور تین ملین سے زیادہ با اثر کمیونٹی کے سیاسی منظر عام پر آنے کا اشارہ دیا جس نے ان کے حق میں زبردست و وٹنگ کی تھی۔ ہندوستانی امریکی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف حکومت میں بڑھتے ہوئے قابل دیدرہیں گے بلکہ امریکہ کی زندگی کے تمام شعبوں میں بھی ان کی حصہ داری رہے گی۔ اوباما کی سوتیلی بہن مایا کسانداراسیوٹورو، این جی نے یہ بات کہی اور مزید کہاکہ صدر کو ہندوستانی امریکیوں پر انتہائی فخر ہے جو یقینی طورپر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان کتنا اہم ہے اور اب ہندوستانی امریکی ملک کے فریم ورک کیلئے کتنے اہم ہیں ۔ 51 سالہ بارک اوباما جو اک ڈیموکریٹ ہیں گذشتہ سال نومبر ملک کے 45ویں صدر کے طورپر دوبارہ منتخب ہوئے ہیں ۔ اس تقریب کا اہتمام ہندوستانی برادری کی تنظیم انڈیا اسپورا کی جانب سے کیا گیا تھا جو حال ہی میں قائم کی گئی ہے ۔ جس کا مقصد ہندوستان میں بامعنی اثر اور عالمی سطح پر ہندوستانی امریکیوں کی کامیابی کا اظہار کرتا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں