طلبا کو نشے کی لت سے بچانے کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

طلبا کو نشے کی لت سے بچانے کی مہم

طلبہ کو سگریٹ نوشی اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کے استعمال سے روکنے کیلئے اتوار سے "صحت بناؤ، مستقبل بچاؤٍ" عنوان کے تحت ریاستی سطح پر نشہ مخالف مہم شروع کی جا رہی ہے ۔ جو 27!جنوری تک جاری ہے گی۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے اسلامک فرنٹ سرکل( آئی ایف سی) کے زیر اہتمام اس مہم کے دوران طلبہ میں بیداری کی کوشش کی جائے گی اور انہیں یہ سمجھایاجائے گا کہ وہ تمباکو اور دیگر نشہ آور اشیاء سے خود کو دور رکھیں کیونکہ کہ یہ صحت کیلئے انتہائی نقصاندہ ہیں ۔ اسی کے ساتھ ایک اسٹیکر بھی تیار کیا گیا ہے جس میں سگریٹ، گٹکھا دکھا کر اس کے نقصانات کو نمایاں کرتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ "یہ بڑا پن نہیں !!! موت کی نشانی ہے ،۔ اس مہم کے کنوینر اور ایس آئی او کے عہدیدار سلمان خان نے مذکورہ بالاتفصیلات کے ساتھ یہ بھی بتایاکہ "اس ونگ میں 5ویں تا9ویں جماعت کے طلبہ شامل ہیں ۔ اس مہم کے دوران بچے تمباکو نوشی کے نقصانات کے خلاف نکڑناٹک ، کارنر میٹنگ اور تقاریر کے ذریعے طلبہ میں بیداری کی کوشش کریں گے ۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ ، وزیر داخلہ اور وزیراعظم کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔

Stay away from alcohol and cigarette - SIO mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں