وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام - رحمٰن خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-16

وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام - رحمٰن خان

وقف بورڈ کے تحت اراضیات کی نشاندہی اور قبضہ کئے گئے اراضیات کو واپس حاصل کرنے کے مقصد سے وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن عنقریب قائم کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں تقریباً4لاکھ ایکڑاراضی وقف بورڈکی ہے ۔ جن پر ناجائز قبضہ کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان اراضیات کی نشاندہی کا کوئی موثر نظام نہیں پایا جاتا۔ چنانچہ وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام کے ذریعہ اس مقصد کو پورا کیا جاسکے گا۔ یہ کارپوریشن ان اراضیات پر مختلف ترقیاتی کام شروع کرے گا تاکہ اقلیتوں کو فائدہ پہنچ سکے اور سچر کمیٹی نے بھی یہی سفارش کی ہے ۔ کے رحمن خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجوزہ نظر ثانی شدہ وقف بل کے بارے میں بتایاکہ سرمائی سیشن میں اسے پیش کیا جانے والا تھا لیکن تاخیر ہو گئی۔ انہوں نے بتایاکہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں مجوزہ وقف بل پیش کر دیاجائے گا۔

A Wakf Development Corporation will be formed soon, Union Minister for Minority Affairs K. Rahman Khan said

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں