The Indian Army is ready for "all challenges", General Bikram Singh said
فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے آج کہاکہ پاکستانی فوجیوں کے ہاتھوں خط قبضہ پر ایک کا سرقلم کرنے کے واقعہ پر ملک گیر برہمی کے پس منظر میں ہندوستانی فوج قومی سلامتی کو درپیش تمام چیالنجس کا سامنا کرنے اور دشمن کی ریشہ دوانیوں کا ناکام بنانے کیلئے تیار ہے ۔ 65ویں آرمی ڈے سے یہاں خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نے انسانی حقوق سے متعلق مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ جہاں تک انسانی حقوق کا تعلق ہے ہندوستانی فوج کا ریکارڈ دنیا میں بہتر ین ہے ۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ ہندوستانی فوج سیاچن جیسے مشکل علاقوں میں کام کرتے ہیں ۔ سنگھ نے کہاکہ وہ جلد اور انسانی حقوق کے اصول پر کار بند رہتے ہوئے ان علاقوں میں ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ۔ مختلف چیالنجس کے پیش نظر ہندوستانی فوج اعلیٰ ترین سطح پر چوکس ہے ۔ میں قوم کو تیقن دینا چاہتا ہوں کہ تمام چیالنجس کا سامنا کرنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے فوج تیار ہے ۔ ہندوستانی فوج کا ہر سپاہی ہر چیلنج کا سامنا کرنے اور ملک کی حفاظت کیلئے قربانی دینے کے تیار ہے ۔ ملک کے سرحدوں کے تحفظ اور دشمن کی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنانے کیلئے ہندوستانی فوج ہمیشہ تیار رہتی ہے ۔ یہ پیشہ وارانہ طورپر تمام چیالنجس سے نمٹتی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں