ٹیپو سلطان یونیورسٹی منصوبے پر کام جلد شروع ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-21

ٹیپو سلطان یونیورسٹی منصوبے پر کام جلد شروع ہوگا

شیر میسور ٹیپو سلطان کے نام پر میسور کے سری رنگا پٹنم علاقہ میں ایک مسلم یونیورسٹی کے قیام کا مرکزی وزیر کے رحمن خان کا اعلان فرقہ پرست طاقتوں کو ناگوار گذرا ہے اور انہوں نے یونیورسٹی کے قیام کو روکنے کی کوششیں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں فرقہ واریت کا زہر پھیلانا شروع کر دیا ہے ۔ علاقہ پرست عناصر عوام کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے دہشت گردی میں اضافہ ہو گا کیونکہ مسلمانوں کی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے دہشت گرد پیدا کرتے ہیں ۔ مرکزی وزیر کے رحمن خان کے یونیورسٹی کے قیام کے تعلق سے کئے گئے اعلان کے بعد اس موضوع پر علاقہ میں فرقہ پرستی کی سیاست کا بازار گرم ہے ۔ مرکزی وزیر کے رحمن خان نے عزم ظاہر کیا کہ اس منصوبہ پر جلد ازجلد کام شروع ہو گا اور اس سے میسور اور آس پاس کے علاقوں میں مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ فرقہ پرست عناصر کے موقف پر صرف مسلم طبقہ نے ہی نہیں بلکہ ہندوؤں کے سیکولر اور دانشور طبقہ نے بھی سخت تنقید کی ہے ۔

Tipu Sultan university comes under sharp attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں