دسویں ممبئی میراتھن - چالیس ہزار افراد کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-21

دسویں ممبئی میراتھن - چالیس ہزار افراد کی شرکت

اتوار کی خوشگوار اور ہلکی سرد صبح میں اداکار ، صنعت کار ، ڈبے والے ، ڈاکٹرس ، ماحولیات کے لیے فکرمند افراد اور کھلاڑی جن میں متعدد غیر ملکی بھی شامل تھے ۔۔ تقریباً چالیس ہزار افراد ایک ساتھ دسویں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ممبئی میراتھن کے لیے دوڑ پڑے۔
اس ریس کے دوران لوگوں نے متعدد پیغامات بھی دئے جن میں جنین نسواں کا حمل میں ہی قتل اور ایسے ہی دیگر معاملات شامل ہیں۔
اس دوڑ کا آغاز گورنر شنکر نارائنن کے ذریعے چھترپتی شواجی ٹرمینس پر ہری جھنڈی لہرائے جانے سے ہوا۔ اس موقع پر ممبئی کے مئیر سنیل پربھو ، پولیس کمشنر ستیہ پال سنگھ اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں جن میں انل امبانی ، آنند مہندرا ، بلڈر نرنجن ہیرا نندانی ، ٹینا امبانی، اداکار وویک اوبرائے، راہل بوس اور چھوٹے بڑے پردے کے کئی اداکار شامل تھے۔
فل میراتھن (42.197 کیلومیٹر) کے لیے 4169 نامزدگیاں حاصل ہوئیں جو گذشتہ سال 2775 نامزدگیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
ممبئی میراتھن میں پہلی بار حصہ لینے والے کپ راپ نے ٹائٹل کا دفاع کرنے والے کینیا کے لابان موئبین کو دو گھنٹے نو منٹ اور بتیس سیکنڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے دو گھنٹے نو منٹ اور 54 سیکنڈ کا وقت لیا۔ اس کامیابی پر 26 سالہ کپ راپ کو انعام کے طور پر 55 ہزار امریکی ڈالر کے علاوہ سابقہ ریکارڈ توڑنے پر پندرہ ہزار امریکی ڈالر مزید حاصل ہوں گے۔ میراتھن میں دوسرے نمبر پر ایتھوپیا کے جیکب شیشادری رہے۔

Mumbai Marathon 10th year running

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں